تعمیراتی صنعت کیلئے اچھی خبر ،سریے کے دام گر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد عبدالی )معاشی استحکام کیلئے نگران حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا ثمر نظر آنا شروع ہو گیا۔
شہر کی لوہا مارکیٹوں میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 ہزار روپے کی کمی واقع ہو گئی، مقامی لوہا مارکیٹوں میں سریا 5 سے 10 ہزار روپے سستا ہوگیا ، لوکل سریا 5 ہزار کمی سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے فی ٹن ہوگیا ،برینڈڈ سریا 10 ہزار کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن میں بکنے لگا ، تعمیراتی صنعت سے وابستہ بزنس کمیونٹی اور صارفین سریا سستا ہونے پر خوش۔
یہ بھی پڑھیں :شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ