چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس خارج

Nov 24, 2023 | 15:51:PM

(24نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف عدت میں نکاح کے کیس میں بڑی پیشرفت, شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس واپس لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزارمحمد حنیف اپنے وکیل فواد حیدر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، محمد حنیف نے عدالت میں تکنیکی بنیادپر کیس واپس لینے کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ کیس کی سماعت25 نومبر کو مقرر ہےتکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس خارج کردیا،درخواست گزار نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر دوران عدت نکاح کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزیدخبریں