گھی ،چینی  اور سگریٹس سستے، پاکستانیوں کے وارے نیارے 

Nov 24, 2023 | 17:36:PM

(وقاص عظیم) ادارہ  شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں گھی ، کوکنگ آئل ، چینی کے ساتھ ساتھ سگریٹس کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کمی  ریکارڈ کی گئی ہے،مجموعی مہنگائی کی شرح 41.13 فیصد ہوگئی ،ایک ہفتے میں 18 اشیاء مہنگی اور 12سستی ہوئیں ،ایک ہفتے میں لہسن 4.6 ، پیاز 2.42 فیصد مہنگے ہوئے ،حالیہ ہفتے میں چکن 1.81 ، آلو 1.69 فیصد مہنگے ہوئے ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹر میں مزید کہا گیا ہےکہ حالیہ ہفتے ایل پی جی ، دال ماش اور آٹا بھی مہنگا ہوا ،ایک ہفتے میں ٹماٹر 5.78 گھی 1.36 فیصد سستا ہوا ،حالیہ ہفتے میں کوکنگ آئل ، چینی اور سگریٹس سستے ہوئے ،حالیہ ہفتے 22 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان: امکانات، خدشات

مزیدخبریں