منی مارکیٹ میں سرمائے کی کمی ، سٹیٹ بینک نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )منی مارکیٹ کو سرمائے کی کمی کا سامنا ، اسٹیٹ بینک نے 3 اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے مجموعی طور پر 1923 ارب 10 کروڑ روپے فراہم کردئیے ۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 7 روز کی مدت کے لئے 581 ارب 35 کروڑ روپے فراہم کئے گئے،جن پر سالانہ کے حساب سے 22.06 فیصد شرح منافع دینا ہوگا،14 روز کیلئے 394 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کئے گئے،
جن پر سالانہ کے حساب سے 22.07 فیصد شرح منافع دینا ہوگا،28 روز کیلئے 947 ارب 25 کروڑ روپے فراہم کئے گئے،14 روز پر فراہم کردہ رقم پر سالانہ کے حساب سے 22.06فیصد شرح منافع دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :بلاول کے بعد آصف علی زرداری کی بھی دبئی روانگی ؟