ملک کے مختلف حصو ں میں بارش کا امکان ، سردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) سردیو ں کاموسم شروع ہو چکا ہے البتہ ابھی تک موسم کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا البتہ موسم کا حال بتانے والوں نے پیشگوئی کر دی ہے کہ آئندہ ہفتے سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔
آج رات کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، مغربی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔
پنجاب کی بات کی جائے تو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان،
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہے گا،تاہم نوکنڈی،چاغی،دالبندین، قلات ،خضدار،نوشکی، واشک،خاران،پنجگور،کیچ،تربت،پسنی،مکران،لسبیلہ ،گوادراورجیوانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں :ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے ایف بی آر اور نادرا کامشترکہ آپریشن کا فیصلہ