ایپکس کمیٹی اجلاس، آرمی چیف کی معاشی اقدامات کیلئے فوج کے تعاون کی یقین دہانی

Nov 24, 2023 | 21:54:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)  نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف نے ایک بار پھر معاشی اقدامات کی حمایت کی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی ایپکس کمیٹی اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا۔

   اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں آرمی چیف، وزراء اور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران نے شرکت کی جبکہ کمیٹی نے متفقہ طور پر دوست ممالک کے ساتھ رابطوں کیلئے مختلف اقدامات کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیے: کویت پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اقدامات کے تحت تصور کیے گئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی جبکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو طویل المدتی اقتصادی منافع کے تصور کے حصول کی ہدایت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے حکومت کے معاشی اقدامات کی حمایت کیلئے پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزیدخبریں