اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ نے الیکشن کوآرڈی نیٹرز کو اہم ٹاسک سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ کے زیرِ صدارت پنجاب کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹرز برائے الیکشن 2024ء اور ڈویژنل صدور پنجاب کا ویڈیو لنک پر اہم اجلاس ہوا۔
سینیٹر اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ نے کوآرڈی نیٹرز کو اہم ٹاسک سونپ دیے، تمام کوآرڈی نیٹرز حضرات کو تمام ڈویژنل، ضلعی تنظیمی عہدیداران اور ونگز کی مشاورت سے یکم دسمبر 2023ء تک جنرل الیکشن 2024ء کیلئے موزوں امیدواروں کی سفارشات مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے غور و خوض اور فیصلوں کیلئے الیکشن سیل کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
چیرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت پنجاب کے ڈویژنل کوارڈینیٹرز برائے الیکشن 2024 اور ڈویژنل صدور پنجاب کا ویڈیو لنک پہ اہم اجلاس
— PMLN (@pmln_org) November 24, 2023
سینیٹر اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ نے کوارڈینیٹرز کو اہم ٹاسک سونپ دئیے
تمام کوارڈینیٹرز… pic.twitter.com/ZBkhdWYigw
تمام کوآرڈی نیٹرز کو مزید یہ اہم ذمہ داری بھی تفویض کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈویژن میں مقامی سطح پر ہر قسم کے اختلافات کو نمٹا کر الیکشن سیل کو مطلع کریں گے۔