تمام سیاسی جماعتوں کو بلا امتیاز لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے، الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ نگراں حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو بلاامتیاز لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرے، اس حوالے سے نگران وزیراعظم کے ساتھ ساتھ چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھیجے گئے مراسلے کی کاپی 24 نیوز نے حاصل کرلی، جس میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں 8 فروری 2024ء کو عام انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ ایک اہم سیاسی جماعت نے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ شکایات ہیں نگران حکومت تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہیں کر رہی۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو خطوط میں ای سی پی نے واضح کیا ہے الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت نگران حکومت ہر جماعت کیساتھ مساوی رویہ رکھنے کی پابند ہے۔
واضح رہے کہ کئی جماعتوں کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔