سموگ کا راج، لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست

Nov 24, 2024 | 09:15:AM

(آفشاں رضوان) سموگ میں کمی کے باوجود لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر  میں سموگ کا راج برقرارہے ، ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 360 ریکارڈ  کی گئی، جس کے بعد لاہور دنیا بھر اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ  جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں موبائل انٹرنیٹ سروس متاثر،صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کے علاقے پولو گراؤنڈ کینٹ 702، مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 567ریکارڈ ،ویلنشیا ٹاؤن 445، جوہر ٹاؤن میں 395ریکارڈ، غازی روڈ انٹر چینج 394 اور  شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 368ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں