بشری بی بی بیان دینے سے قبل ٹیم سے مشورہ کرلیا کریں،فواد چو دھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ بشری بی بی جب بھی بات کریں ٹیم سے مشورہ کریں تو بہتر ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پوری توجہ اقتدار بچانے پر ہے،ان لوگوں کو پاکستان کی کوئی پرواہ ہی نہیں۔مذاکرات سنجیدہ لوگوں سے کریں گے تو کامیاب ہوں گے، ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں کو بھی احساس ہے کہ ملک اس طرح نہیں چلتا، محسن نقوی سے مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے سیاسی اورعدالتی نظام کو تباہ کردیا، حکومت عوام سے خوفزدہ ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کے اعلان سے معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہرموقع پر بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا، بانی پی ٹی آئی کے سعودی ولی عہد سے اچھے تعلقات رہے۔