مجھے دھمکیاں دی گئیں،آصف کرمانی نے ن لیگ پر الزام عائد کردیا

Nov 24, 2024 | 09:46:AM
 مجھے دھمکیاں دی گئیں،آصف کرمانی نے ن لیگ پر الزام عائد کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)سابق سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مجھے فون پر دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے خلاف بیان دے کر اچھا نہیں کر رہا، مجھے یا میری فیملی کو نقصان پہنچا تو ن لیگ کی قیادت ذمہ دار ہو گی۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دھمکی سے نہیں ڈرتا، دھمکی دینے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، مہنگائی، غربت کے خلاف اور مڈل کلاس نوجوانوں کےحق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔انہوں نے  کہا کہ  ن لیگ اپنے کارندوں اور اجرتی غنڈوں کو لگام دے۔خیال رہے کہ نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے جولائی میں  پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔