اسرائیلی فوج کی بربریت جاری،پھر ہسپتال پر حملہ،غزہ میں بمباری،23 افراد شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج غزہ میں جنگی جرائم سے باز نہ آئی۔ ایک بار پھر کمال عدوان ہسپتال پر حملہ آور ہوگئی۔
شیلنگ سےطبی عملے کے 2 ارکان شہید ہوگئے جبکہ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام سمیت بارہ افراد زخمی ہوئے، غزہ سٹی میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے سات افراد سمیت اکیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلا کی وارننگ کے بعد ہزاروں فلسطینی غزہ کے علاقے شجاعیہ سے نقل مکانی کرگئے۔تل ابیب میں ایک بار پھر اسرائیلی شہری سڑکوں پر آگئے۔قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس سے مذاکرات اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔