دھوم دھڑکے والی شادی نہیں کروں گی، درفشاں سلیم

چاہوں گی میرے جاننے والے شادی میں شریک ہوں لیکن امی یہ نہیں ہونے دیں گی

Nov 24, 2024 | 11:23:AM

(ویب ڈیسک) خوبرواداکارہ درفشاں سلیم نے  کہا ہے کہ وہ دھوم دھڑکے والی شادی نہیں کریں گی۔

سروقامت اداکارہ درفشاں سلیم سے شادی کے بارے میں سوال کیاگیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ شادی جب بھی کروں گی سادگی اور پبلک میں اعلان کرکے کروں گی ۔

معروف اداکارہ نے کہا کہ میں تو چاہوں گی کہ میرے جاننے والے شادی میں شریک ہوں لیکن میری امی یہ نہیں ہونے دیں گی وہ تو یہ چاہیں گی کہ ان کا ہر جان پہچان والا شادی میں شرکت کرے،میں چاہتی ہوں کہ شادی جب بھی ہو،اچھے خاندان اور انسان سے ہو۔

14 جنوری 1996ء کو لاہور میں پیدا ہونے والی درفشاں سلیم کے والد سلیم الحسن نے 2000 کی دہائی میں اپنے پروڈکشن ہاؤس ڈیجیٹل میڈیا کے تحت پی ٹی وی کے لیے کئی ڈرامہ سیریلز بنائی تھیں،درفشاں سلیم نےفنی سفرکاآغاز مومنہ درید کی ڈرامہ سیریل "دلربا"میں معاون کردار سے کیا،اس کے بعد "بھڑاس" میں عمر شہزاد اور فرقان قریشی کے ساتھ مرکزی اداکار کے طور پر کام کیا،مرینہ خان کی ہدایت کاری میں بنننے والے ڈرامے"پردیس" کے ذریعے بھی کافی پہچان ملی۔

درفشاں سلیم بہت کم عرصے میں بہت سا کام کرچکی ہیں جس میں جداہواکچھ اس طرح،کیسی تیری خودغرضی،جرم،سیاہ،جیسے آپ کی مرضی کے علاوہ خئی اورعشق مرشدجیسے ڈرامےبھی شامل ہیں،ٹیلی فلم"ہنگور"میں بھی سمیراکاکردارکیاتھا،انسٹاگرام پربھی ان کے فالورز کی تعداد 5ملین سے زائد ہے۔

 

 

مزیدخبریں