بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں،عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا لاہور میں سکون ہے لوگ ناشتہ کر رہے ہیں اور چھٹی منا رہے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں کوئی افرا تفری نہیں ہے۔ لاہور میں کوئی ایک بندہ باہر نہیں نکلا، پنجاب میں ان کے 104 ایم پی ایز ہیں، بشریٰ بی بی انقلاب کے لیے کیے جانے والے احتجاج میں شرکت نہیں کر سکتیں، بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے بیان دیکر فون بند کر دیا۔
میں روز انتظار کرتی ہوں کہ قاسم اور اس کا بھائی بھی باپ کے لیے آئیں، پی ٹی آئی کا انقلاب کہیں سڑک پر ہی رہ جائے گا، کےپی والے صرف تماشہ لگائیں گے، گنڈا پور صاحب بھی ابھی سو کر نہیں اٹھے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور نے احتجاج کرنیوالے اساتذہ سے کہا کہ احتجاج میں شامل ہو جائیں مطالبات مان لیں گے، آج ورک فرام ہوم اور ورک فرام سٹی ہو گا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کل ایف 10 اسلام آباد سے 3 دہشتگرد گرفتار کیے گئے، وہ کس کے مہمان تھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔