(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی احتجاج اور سیکیورٹی خطرات کےپیش نظر لاہور میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظرمیٹروبس کا روٹ گزشتہ روزمحدود کیا گیا تھا، آج میٹروبس سروس مکمل طور پربندرہےگی،میٹروبس کے اسٹیشنز کو بھی بند کر دیا گیا،اورنج لائن ٹرین مکمل طورپربحال ہے۔
دوسری جانب لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کے اطراف موبائل سروس جزوی معطل ہے، کچھ علاقوں میں موبائل فون پر ڈیٹا سروس متاثر ہے، جس کی وجہ سے واٹس ایپ سروس بھی متاثر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز