( اسامہ ملک)کراچی سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ ننھی بچی آمنہ شہزاد نے چھوٹی سی عمر میں بری کامیابیاں سمیٹ لیں۔
تفصیلات کے مطابق 11 سالہ ڈیٹا سائنٹسٹ آمنہ شہزاد اپنے سے بڑے یونیورسٹی کے طلباء کو کراچی میں پڑھا رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس مقام تک پہنچنے میں بہت زیادہ محنت لگی،شروع میں آٹھ سے نو گھنٹے کام کرنا ہوتا تھا، دیگر بچےعزم کریں تو اس مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل سے کام میں دشواری ہوتی ہے، ان کا بتانا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ابھی آپ کی کھیل کود کی عمر ہے،لیکن اب میں نے ارادہ کرلیا ہے کہ مزید کچھ کرکے دیکھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فضائیہ کی پہلی شہیدخاتون پائلٹ مریم مختیارکا نواں یوم شہادت