ضلع کرم بے امنی کی آگ میں جل رہا، کے پی حکومت لاپتا ہے، بلاول بھٹو

Nov 24, 2024 | 13:58:PM
ضلع کرم بے امنی کی آگ میں جل رہا، کے پی حکومت لاپتا ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کُرم میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  ضلع کُرم بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے، خیبرپختونخواحکومت لاپتا ہے، 3 دنوں میں 80 شہری قتل ہو چکے۔ ضلع کُرم میں لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں، امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی، ضلع کُرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے خیبرپختونخوا میں امن یقینی بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔