پرتھ ٹیسٹ کے دوران شائقین کی وسیم اکرم سے بدسلوکی، سکیورٹی بڑھا دی گئی 

Nov 24, 2024 | 14:43:PM
 پرتھ ٹیسٹ کے دوران شائقین کی وسیم اکرم سے بدسلوکی، سکیورٹی بڑھا دی گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پرتھ کے اوپٹس سٹیڈیم میں پاکستان کےسابق کپتان و کمنٹیٹر وسیم اکرم کو کرکٹ شائقین کی جانب سے ایک گھنٹے تک ہراساں کیے جانے کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

یہ واقعہ   آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والےپرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز  پیش آیا تھا جب سابق پاکستانی کپتان کو  شائقین  کی مسلسل بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔ وسیم اکرم نے پہلے دن نوجوان کے آٹوگراف پر دستخط کیے تھےلیکن مداح نے کرکٹ سٹار کو گالیاں دیں۔یہ شخص میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر  بھی موجود رہا وسیم اکرم جب ٹیکسی لینے  گئے تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔اس شخص کو سیکیورٹی کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔ یہ معلوم نہیں کہ وہ نشہ میں تھا۔

کرکٹ حکام نے اشارہ دیا ہے کہ بدسلوکی نسل پرستانہ نہیں تھی ، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ٹیسٹ کے بقیہ دنوں کے لیے سیکیورٹی سخت کردی جائے گی۔کرکٹ آسٹریلیا اس واقعے کو دہرانا نہیں چاہتا اور اس نے تصدیق کی ہے کہ اب میدان میں لائیو کراس کرنے والے کمنٹیٹرز کے ارد گرد زیادہ سیکیورٹی ہوگی۔