(ویب ڈیسک)بھارتی ریپر گلوکار بادشاہ نے خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر اپنامؤقف پیش کردیا۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بادشاہ نے کہا کہ ہانیہ میری بہت اچھی دوست ہے اور ہمارے آپس میں بہت اچھے تعلقات ہیں،ہم جب بھی ملتے ہیں تو ہمیں بہت مزہ آتا ہے اور بس اتنا ہی ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی میں خوش ہے اور میں اپنی زندگی میں۔
بھارتی ریپرنے مزید کہا کہ لوگ اکثر ہمیں رومانوی طور پر جوڑتے ہیں،ہماری کیمسٹری شاندار ہے لیکن لوگ اکثر اس کی غلط تشریح کرتے ہیں اور وہی سمجھتے ہیں جو وہ سمجھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی دوستی پہلے بھی دونوں فنکاروں کے مداحوں میں موضوعِ بحث رہی ہے، دونوں فنکار مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھے بھی گئے ہیں اور ان کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔