عمران خان کی رہائی کیلئے بشریٰ بی بی علی امین گنڈاپورکی قیادت میں پشاور سے نکل پڑیں

بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں،ذرائع،بشریٰ بی بی بھی قافلے میں موجود ہیں، صوبائی وزیر پختون یار

Nov 24, 2024 | 14:54:PM

Read more!

(عامر شہزاد)پشاور سےتحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ، قافلے کی قیادت بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔

بشریٰ بی بی کے حوالے سے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بشریٰ بی بی طبیعت کی خرابی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی،اس کے بعد یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھی کہ بشریٰ بی بی کا نمبر مسلسل بند جا رہا ہے۔

تاہم اب سرکاری ذرائع سے یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی پشاور سے نکل گئی ہیں،ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں، صوبائی وزیر پختون یار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں موجود ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کر رہے ہیں۔

ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج،اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند، پولیس تعینات،دہشتگردی کا الرٹ جاری

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے احتجاج کو لیڈ کرنے کے معاملے پر علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تنازع کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں احتجاج کے معاملے پر کسی قسم کا تنازع نہیں ہے۔

مزیدخبریں