مذاکرات کا وقت ختم، اب فیصلہ سڑکوں پر ہوگا،عارف علوی 

 آج تک بانی پی ٹی آئی کی کوئی کال ناکام نہیں ہوئی، حکومت کو عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے اس کے علاوہ کئی اور چارہ نہیں ہے،سابق صدر

Nov 24, 2024 | 14:59:PM
مذاکرات کا وقت ختم، اب فیصلہ سڑکوں پر ہوگا،عارف علوی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی، میں بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں،مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، حکومت کو عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے اس کے علاوہ کئی اور چارہ نہیں ہے۔ 

سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ عوام نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا، مذاکرات کا وقت گزر گیا، اب فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔عارف علوی کاکہناتھا کہ ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی، میں بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔

تحریک انصاف کے پشاور سے نکلنے والے قافلے میں شریک سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ  آج تک بانی پی ٹی آئی کی کوئی کال ناکام نہیں ہوئی، مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، حکومت کو عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے اس کے علاوہ کئی اور چارہ نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک اورعدلیہ کوآزاد کرناہوگا، بانی پی ٹی آئی نے آج تک کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، اسی لیے اگر الیکشن کے دن 70 فیصد لوگ ہمارے ساتھ تھے تو آج 90 فیصد لوگ ہمارے ساتھ ہیں ۔

سابق صدر کا کہنا تھا دنیا سوال اٹھا رہی ہےکہ یہ لوگ اپنے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے جان دینےکو تیار ہوں۔ 

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے جبکہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف راستوں کو بند کردیا ہے جب کہ تمام راستوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔