ایئرپورٹ پرایک خاتون نے ندا کو میری بیٹی سمجھ لیاتھا،یاسر نواز

اس وقت میرا وزن تقریباً 108 کلو تھا، ندا جینز ٹی شرٹ میں ملبوس اور میک اپ کے بغیر تھیں

Nov 24, 2024 | 15:24:PM
ایئرپورٹ پرایک خاتون نے ندا کو میری بیٹی سمجھ لیاتھا،یاسر نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامورہدایت کار و اداکار یاسرنواز نے اپنے اور اہلیہ ندا کے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ قصہ سنا دیا۔

یاسر نواز حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام  میں مہمان بنے جس میں انہوں نے اپنے بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کی وجہ بتانے کے علاوہ ایک قصہ بھی سنایا۔

یاسرنواز نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں ندا کے ہمراہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود تھا، اس وقت میرا وزن تقریباً 108 کلو تھا، میں اچھا خاصا وزنی تھا، ندا نے جینز ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی اور وہ میک اپ کے بغیر تھیں،اتنے میں ایک خاتون ہمارے پاس آئیں جو انتہائی معصوم تھیں، انہوں نے مجھ سے سلام کرتے ہی کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں، میں نے آپ کے تمام ڈرامے دیکھے ہیں، خاتون کی باتیں سن کر میں کافی خوش ہوگیا۔

یاسرنواز نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا خاتون بات کرتے کرتے ندا کی طرف اشارہ کرکے بولیں یہ بیٹی ساتھ آئی ہیں آپ کے؟ میں نے جواب دیا ہاں میری بیٹی ہے، جس پر خاتون نے کہا یہ صلہ (ندا اور یاسر کی بیٹی) ہے نا؟ 

معروف اداکار وہدایت کار نے مزید بتایا کہ خاتون نے پہچانا ہی نہیں کہ وہ ندا تھی،اس خاتون نے کہا آؤ بیٹا سیلفی لیں اور ندا کا ہنس ہنس کر برا حال ہو رہا تھا، وہ مداح خاتون 10 منٹ تک ہمارے ساتھ رہیں لیکن ندا کو پہچان نہ سکیں، میں بھی پھر کامیڈی زون میں چلا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامرسے تعلقات،بھارتی ریپر بادشاہ نے خاموشی توڑدی

یاسرنواز نے کہاکہ اس واقعے کے بعد میں نے کہا بس اب کم ہوکے دکھانا ہے۔