اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے سیل ،جگہ جگہ بھاری نفری تعینات

Nov 24, 2024 | 15:38:PM
اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے سیل ،جگہ جگہ بھاری نفری تعینات
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پولیس اور انتظامیہ نے تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل جانے والے تمام رستے بند کردیے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ جیل جانے والی مرکزی شاہراہ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل روڈ پر جگہ جگہ پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور جیل جانے والے راستے پر کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے ہیں جس سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کی طرف کسی بھی مظاہرے کی اجازت نہیں ہے۔

ضرورپڑھیں:عمران خان کی رہائی کیلئے بشریٰ بی بی علی امین گنڈاپورکی قیادت میں پشاور سے نکل پڑیں

واضح رہے تحریک انصاف  نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے جبکہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف راستوں کو بند کردیا ہے۔

پشاور سےتحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ، قافلے کی قیادت بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔

 دوسری جانب بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے احتجاج کو لیڈ کرنے کے معاملے پر علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تنازع کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں احتجاج کے معاملے پر کسی قسم کا تنازع نہیں ہے۔