ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت زمبابوے نے پاکستان کو پہلا ون ڈے ہرا دیا

Nov 24, 2024 | 15:39:PM

( 24نیوز)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں بارش بھی کھیلنے آگئی ، میچ مکمل نہ ہونے پر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میزبان زمبابوے نے 80 رنز سے فتح اپنے نام کر لی

تفصیلات کے مطابق بلاوائیو میں کھیلے جانیوالے میچ میں میزبان ٹیم 205 رنز  بنا کرآئوٹ ہو گئی  جواب میں پاکستان نے 60 رنز پر اپنی 6 وکٹیں گنوا دی تا ہم بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا ہے، شدید بارش کے باعث میچ دوبارہ نہ شروع ہو سکا جس پر امپائرز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت زمبابوے کو 80 رنز سے فاتح قرار دے دیا۔

  پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔  پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کر نے والے  فیصل اکرم اور سلمان علی آغا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف،محمد حسنین اور عامر جمال نے ایک  ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ عبداللہ شفیق نے ایک بیٹر کو رن آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب  رچررڈ نگروا نے سب سے زیادہ48 رنز بنائے۔سکندر رضا نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پاکستان کے 58 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ صائم 11، شفیق 1،کامران غلام17،سلمان آغا4، حسیب اللہ 0اور عرفان خان 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ پاکستان نے 21 اوورز میں 6 وکٹوں پر 60 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث امپائر نے کھیل روک دیا جس کے بعد میچ دوبارہ نہ شروع ہو سکا اور زمبابوے کو 80 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا ۔

مزیدخبریں