بارات بن کر اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو سرگودھا روڈ پر پولیس نے پکڑ لیا

Nov 24, 2024 | 17:34:PM

 (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج میں شرکت کیلئے بارات کی شکل میں جانےوالاقافلہ قانون کی گرفت میں آگیا۔

  تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کی باراتیوں کی شکل میں چکمہ دینےکی کوشش ناکام ہوگئی اور کئی کارکن دھرلیے گئے،پولیس ترجمان کے مطابق کارکن پھولوں سے سجی 8 بڑی گاڑیوں میں سوار  تھے اور بارات کی شکل میں جانے کی کوشش کر رہے تھے،پولیس نے روک کر تلاشی لی تو شناخت ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا روڈ پربارات کی شکل میں جانے والےپی ٹی آئی کے27 کارکن گرفتار کرلیے گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر500سےزائدپی ٹی آئی کارکن زیرحراست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جو کوئی بھی اسلام آباد آیا گرفتار کر  لیا جائے  گا،وزیرداخلہ محسن نقوی

مزیدخبریں