وزیر داخلہ محسن نقوی کا جڑواں شہروں اور اٹک کا فضائی دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک کا فضائی دورہ کیا، محسن نقوی نے تینوں شہروں کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،وزیر داخلہ نے صوابی، پتھرگڑھ موٹروے پر بھی مجموعی صورتحال کا فضائی مشاہدہ کیااور سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔
دریں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پر فورس کے معائنے کے بعد اہم مشاورتی اجلاس کیا،وزیر داخلہ نے سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد پولیس، کمشنر ڈی سی اور کمانڈر رینجرز کو اہم ہدایات دیں۔
وزیر داخلہ نے نفری کو بہترین کھانا اور سہولیات دینے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ یہی فورس ہے جس نے مظاہرین کا مقابلہ کرنا ہے ان کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے،آئی جی صاحب باہر سے آنے والی فورس کیلئے رہائش اور کھانے کا بہترین انتظام کریں۔
محسن نقوی نے سیکرٹری داخلہ خرم آغا کو ہدایات پر عمل درآمد کروانے اور رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی،وزیر داخلہ نے کہاکہ فورس کی ڈیوٹی ٹائم بھی دیکھیں انہیں زیادہ تنگ بھی نہیں کرنا ،وزیر داخلہ سے ریسکیو تنظیم نے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں:بارات بن کر اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو سرگودھا روڈ پر پولیس نے پکڑ لیا