ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

Nov 24, 2024 | 18:11:PM

(راجہ وقار) ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ٹرین کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی ،سوہاوہ کے قریب مسافر ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے باعث چند مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق رفتار سست ہونے کے باعث ٹرین الٹنے سے محفوظ رہی، ریلوے حکام اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ٹریک کی بحالی کیلئے کرین راولپنڈی سے سوہاوہ پہنچ گئی ہے۔

 ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین سروس معطل ہے ، ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی، چند ماہ قبل بھی اسی مقام پر مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

مزیدخبریں