(شہزاد احمد ) احتجاج میں شرکت کیلئے اسلام آباد جاتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور کارکن ساہیوال میں گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار اراکین اسمبلی راجہ طالع سعید، چوہدری نعیم ابراہیم، میاں مراد بھٹی کو حراست میں لے لیا،پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت متعدد کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے ۔
پارٹی رہنما عارف والا سے قافلے کی قیادت میں اسلام آباد جا رہے تھے کہ انہیں ساہیوال میں روک کر گرفتار کیا گیا۔