(جنید ریاض) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کی پیش نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے کچھ دیر میں باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔
صوبائی دارلحکومت لاہور میں چھٹی کے حوالے سے سیکرٹری سکولز خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ پیر کے روز تمام سرکاری و نجی سکول معمول کے مطابق کھلیں گے تاہم سکولز کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹ آئی تو آگاہ کردیا جائے گا، ابھی تک سکولز بند کرنےکا حکومت کی جانب سے کوئی حکم نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ