(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث کل ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا موقف بھی سامنے آگیا ۔
وفاقی دارلحکومت میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے باعث کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہوگا، ترجمان کاکہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں پر ہوگا۔