حکومتی اور کاروباری شخصیات پرمشتمل بیلا روس کا وفد پاکستان پہنچ گیا

Nov 24, 2024 | 18:47:PM
حکومتی اور کاروباری شخصیات پرمشتمل بیلا روس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس) ٹریڈ روڈ میپ 2027- 2025 کے مشترکہ مشن میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،بیلارس کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد میں 80 سے زاید افراد شامل ہیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق وفد بیلا رشین وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچنے پروزیر داخلہ محسن نقوی، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے وفد کا استقبال کیا جبکہ بیلارس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان نے بھی وفد کا استقبال کیا۔ 

 وفد میں بیلا روس کے وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر صنعت، وزیر عدل و انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل ہیں،وفد میں بیلاروس کی 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریجنکوف اور وزیر توانائی سے ملاقات کی،اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفد کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان کی حکومت اور عوام بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی کل آمد کے منتظر ہیں،بیلاروس کے صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں  انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے،دورے سے دونوں ممالک کے مابین  صنعت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق بیلارس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل اسلام آباد پہنچیں گے,الیگزینڈر لوکاشینکو وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ دورہ پاکستان کر رہے ہیں،دورے کے دوران اہم ترین پاکستان بیلارس ٹریڈ روڈ میپ 2027- 2025 پر دستخط کیے جائیں گے۔ 

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ فریقین زراعت, تجارت, سائنس و ٹیکنالوجیی , صنعت اور ادویات سازی کے شعبوں میں 4 مفاہمتی یاداشوں پر دستخط کریں گے،دونوں ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرک وہیکل بسوں کی پیداوار کے منصوبے کو حتمی شکل دہنے پر غور کریں گے,زرعی مشینری و ٹریکٹر کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جاے گا۔

بیلارس کے صدر اپنے دورے میں صدر مملکت آصف علی زرداری, وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے,بیلارس کے صدر کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے،ملاقاتوں میں باہم تجارت, سرمایہ کاری, سیکیورٹی و دفاعی تعاون, خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جاے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بیلارس کے وزیر توانائی الیکسی کشنارینکو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا,ستمبر 2024 میں ہونے والے دورے میں پاک بیلارس مشترکہ وزراتی کمیشن کا 7واں اجلاس منعقد کیا گیا تھا, حالیہ دورے میں دونوں ممالک میں ٹیکسٹائل کے شعبے مین تعاون کے لیے مفاہمتی یادشت پر دستخط کیے گئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں :عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کردیا،پارٹی کا شیرازہ بکھر چکا ہے، مصدق ملک