یہ آخری کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی ، امیر مقام

Nov 24, 2024 | 19:13:PM
یہ آخری کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی ، امیر مقام
کیپشن: امیر مقام پریس کانفرنس کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی، یہ آخری کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ تحریک انصاف انتشار کی سیاست کررہی ہے ، پورا پاکستان بند ہے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، شرپسندوں کا ٹولہ افراتفری چاہتا ہے، ان کاکہناتھا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی، کرم میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ،علی امین کی کوئی ترجیحات نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے بعد لاہور کے سکولوں سے متعلق بھی اہم فیصلہ سامنے آ گیا

وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ احتجاج سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوتا ہے ، یہ آخری کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی ،انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ، عوام کو پتہ ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کا کوئی مقصد نہیں ہے ، علی امین گنڈا پور صوبے پر توجہ کی بجائے احتجاج میں مصروف ہیں ، کے پی میں صوبے کے سرکاری ملازمین کو احتجاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج،تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ