(24 نیوز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی احتجاج کو ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور کھیل قرار دے دیا ۔
انہوں نے کہا کہ بار بار تحریکِ انصاف کیوں احتجاج کی کال ایسے وقت دیتی ہے جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آ رہی ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے بعد لاہور کے سکولوں سے متعلق بھی اہم فیصلہ سامنے آ گیا
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چاہے 14 اکتوبر کو چینی وزیرِ اعظم کا دورہ ہو، ایس سی او کانفرنس ہو یا بیلاروس کے صدر کا دورہ ہو تحریک انصاف احتجاج کرتی نظر آتی ہے ۔
بیلاروس کے صدر کے ہمراہ وزراء اور اہم کاروباری شخصیات کی ْآج اسلام آباد آمد ہے، انہوں نے کہا کہ خدارا پاکستان کو اپنی گھٹیا سیاست پر فوقیت دیں ۔
مزید پڑھیں:لاہور میں تعلیمی ادارے بند ہونگے یا نہیں؟سیکریٹری سکولز نے بتا دیا