وزیرآباد میں بھی بشریٰ  بی بی کیخلاف مقدمہ درج

Nov 24, 2024 | 19:55:PM

(نیئر عالم)وزیرآباد  میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ  کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کی بدنامی اور برادر ملک کیلئے برا تاثر گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کا فیصلہ ہو گیا

مزیدخبریں