اسلام آباد کے بعد دیگر اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ 

Nov 24, 2024 | 20:30:PM
اسلام آباد کے بعد دیگر اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے بعد دیگر اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مری میں تمام تعلیمی ادارے  پیر کے روز بند رہیں گی،ڈپٹی کمیشنر مری نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری ہوگا۔ 

علاوہ ازیں، راولپنڈی میں بھی تمام  تعلیمی ادارے 25 تاریخ کو بن رہیں گی ،راولپنڈی کے ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ صورتحال کو دیکتھے ہوئے امن و امان کے پیش نظرتعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پیر کے روز تعلیمی ادارے بند ہونگے یا نہیں؟ سیکرٹرری سکولز نے بتا دیا