(عثمان خادم کمبوہ) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) 24 نومبر کے احتجاج میں شمولیت کیلئے لاہور کی قیادت کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) لاہور صدر شیخ امتیاز نے کہا ہے کہ ہم بتی چوک کے علاقے اور اس کے اردگرد موجود ہیں،پنجاب حکومت جس طرح ہی راستے کھولے گی ہم اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے،راستے آج کھلیں ،کل یا پرسوں ہم اسلام آباد جائیں گے۔
شیخ امتیاز کا مزید کہنا تھا کہ آج پولیس نے ہمارے 700 کے قریب کارکنان صرف بتی چوک کے علاقے سے گرفتار کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے سابق پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کو گرفتارکرلیا