(24 نیوز)کوئٹہ میں مغوی کمسن طالب علم کی عد م بازیابی کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کی کال پر کل بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہیہ جام ہڑتال کی کال مغوی کمسن طالب علم کی عدم بازیابی کے خلاف دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے سکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں کل بند رہیں گی۔
دوسری طرف بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔