علی امین گنڈاپور کا قافلہ پنجاب میں داخل ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کاقافلہ موٹروے ایم ون چھچھ انٹرچینج کےمقام سے پنجاب میں داخل ہو گیا،پی ٹی آئی کےکئی مرکزی رہنما اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی قافلہ کےہمراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قافلے میں ہزاروں کارکنان شریک اورگاڑیوں کی کئی کلومیٹر تک لمبی لائنیں ہیں،قافلے میں شریک کارکنان کا جذبہ دیدنی ہے جو تمام تررکاوٹیں کراس کرکے ہرصورت اسلام آباد پہنچنے کا عزم رکھتے ہیں۔
پولیس کی جانب سے قافلے کیلئے پہلی رکاوٹ موٹروےغازی بروتھا نہرپل پر لگائی گئی ہے ،غازی بروتھانہرپل پر احتجاجی قافلے کوتعینات فورسز اور رکاوٹوں کاسخت مزاحمت کا سامنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان