میر پور آزاد کشمیر میں مسافر وین کھائی میں جا گری ، 15 افراد شدید زخمی

Nov 24, 2024 | 22:12:PM
میر پور آزاد کشمیر میں مسافر وین کھائی میں جا گری ، 15 افراد شدید زخمی
کیپشن: وین کے مسافروں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) میر پور آزاد کشمیر میں مسافر وین گہری کھائی میں جا گری جس سے 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ کھڑی شریف لکھا سنگا موڑ کے مقام پر پیش آیا،مسافر وین دربار شادی شہید سے کھڑی شریف دربار آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گئی۔

 وین میں ایک ہی خاندان کے مسافر سوار تھے جن کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ،مقامی افراد اور انتظامیہ کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: زمبابوے سے پہلے ون ڈے میں شکست, کپتان محمد رضوان کا اہم بیان سامنے آ گیا