مذاکرات کے باوجود کنٹینرز سڑکوں پر تاحال موجود

Oct 24, 2021 | 09:33:AM

(ویب ڈیسک)حکومت سے مذاکرات کے بعد بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور کے دیگر شہروں میں مذہبی  جماعت کے احتجاج کے باعث رکھے گئے کنٹینرز سڑکوں پر ابھی تک موجود ہیں۔

اسلام آباد ایکسپریس وے پر سڑک کے کنارے پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں، ہنگامی صورت میں کنٹینرز کو سڑک کے درمیان لگا کر روڈ بند کر دیا جائے گا جبکہ جہاں کنٹینرز نہیں رکھے گئے وہاں ٹریفک رواں دواں ہے،ریڈ زون میں داخل ہونے والے راستوں پر بھی کنٹینرز موجود ہیں،مذہبی جماعت کے لانگ مارچ سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت کے بعد بھی راولپنڈی میں راستے تاحال بند ہیں، میٹرو سروس بھی معطل ہے۔حکومت سے مذاکرات کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی طرف بڑھنے والے  مذہبی جماعت کے شرکا مرید کے میں موجود ہیں جبکہ گوجرانوالہ جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں،گوجرانوالہ میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر لگائے گئے کنٹینرز ابھی تک نہیں ہٹائے گئے ہیں،سادھوکی اور وزیر آباد بائی پاس کے مقام پر جی ٹی روڈ اب تک بند ہے، گوجرانوالہ اور گجرات کے درمیان دریائے چناب پل کے قریب کھودی گئی خندق بھی پر نہیں کی جا سکی ہے۔

خیال رہے کہ وزیرِ داخلہ شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد اب تمام بند راستے کھول دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا وائرس کہیں دوبارہ نہ پھیل جائے۔۔سکول بند  اور  پروازیں معطل

مزیدخبریں