حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کامیاب ،منگل تک معاملہ حل ہو جائیگا، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک پرامن طریقے سےمعاملہ حل کر لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام بند راستے کھول دئیے جائیں گے اور کالعدم تنظیم کے شرکاء منگل تک مریدکے میں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعت اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ منگل تک پرامن طریقے سے معاملہ کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نےکہا ہے کہ تمام معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔ پولیس اورمظاہرین کےدرمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کہیں دوبارہ نہ پھیل جائے۔۔سکول بند اور پروازیں معطل