پاک بھارت ٹاکرا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کابڑا مقابلہ آج ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہو گا، دبئی کے میدان میں روایتی حریف پاک بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ آج کھیلا جائے گا،کرکٹ کا عالمی مقابلہ، ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا آج ہونے جا رہا ہے، پاک بھارت ٹاکرے میں وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔
دونوں روایتی حریفوں نے تیاریاں مکمل ، پلان فائنل کر لئے۔ چھکے چوکوں کی بہار میں وکٹیں بھی لگاتار گریں گی، کرکٹ دیوانے مقابلہ دیکھنے کو بے قرار ہیں۔ قومی کپتان بابر اعظم نے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، سب پر مان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پرجوش ہیں۔
بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے کوہلی الیون کی بیٹنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی شاہینوں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔