گورنرکو زوردارتھپڑ پڑ گیا ،ویڈیو وائرل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے نئے گورنر کو حلف برداری کی تقریب کے دوران پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر نے تھپڑ مار دیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل۔
العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کےمطابق ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق نئے گورنرعابدین خرم سپاہِ پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انھیں پاسداران انقلاب ہی کے ایک اور کمانڈرنے ذاتی وجوہ کی بنا پر زوردارتھپڑ رسید کیا ہے۔حلف برداری کی تقریب میں عابدین خرم ڈیسک پر اپنے افتتاحی کلمات ادا کررہے تھے کہ اس دوران میں ماسک پہنے ایک شخص ان کے ایک طرف سے اچانک سٹیج پر آیا اور اس نے انھیں مُنہ پرتھپڑ جڑ دیا۔
#ایران: صوبہ مشرقی آذربائیجان کے نئے گورنر کو حلف برداری کی تقریب میں زوردار تھپڑ پڑ گیاhttps://t.co/7UE7DgKj3C pic.twitter.com/Z6UxoeveEV
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) October 23, 2021
رپورٹ کے مطابق عابدین خرم نے بعد میں سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حملہ آور کو نہیں جانتے اور انھوں نے اس کو معاف کردیا ہے۔مشرقی آذربائیجان کے صوبائی دارالحکومت تبریز کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ عابدین خرم کوشام میں صدر بشارالاسد کے خلاف مسلح عوامی تحریک کے ابتدائی برسوں میں شامی حزب اختلاف کی فورسز نے اغوا کرلیا تھا۔شامی حزب اختلاف نے ان سمیت 47 ایرانیوں کو 2013 میں شامی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک سمجھوتے کے تحت رہا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کہیں دوبارہ نہ پھیل جائے۔۔سکول بند اور پروازیں معطل