گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ملا۔۔بھوک سے ستائی لڑکی نے ایسا کام کر دیا  کہ یقین کرنا مشکل

Oct 24, 2021 | 10:44:AM

(ویب ڈیسک)بھوک ایک ایسی چیز ہے جس پر انسان کا بس نہیں چلتا ،اگر کھانے کو کچھ نہ ملے تو انسان کیا کرے،اسی طرح کا ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں بھوک کی ستائی ایک لڑکی نے گھر میں کھانے کی چیزیں نہ ہونے پر اپنے باپ کے بیڈروم کو آگ لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برطانوی علاقے کیمبرج شائر میں واقع گاؤں ویلنگھم میں پیش آیا جہاں 20سالہ فرح بشریٰ نامی لڑکی نے واقعے کے روز اپنے باپ کو فون کال کی اور  شکایت کی کہ گھر میں کھانے کے لئے کچھ نہیں ہے ۔اس نے باپ سے کہا کہ وہ اس کے لئے کھانے پینے کی اشیاخرید کر ابھی گھر پہنچائے تاہم باپ نے اسے کہا کہ وہ خود باہر جا کر خرید لے۔ اس پر فرح غصے میں آ گئی اور باپ کے بیڈ روم میں آ گ لگا دی۔ کچھ دیر بعد اس نے دوبارہ اپنے باپ کو فون کیا اور روتے ہوئے بتایا کہ آگ قابو سے باہر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹینرز سڑکوں پر تاحال موجود۔۔کون کون سے علاقے بند۔۔ اہم خبر جانیے 

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ورکرز کے آنے تک بیڈر وم پوری طرح جل چکا تھا اور آگ دیگر کمروں کی طرف پھیل رہی تھی۔ پولیس نے فرح کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے کیمبرج کراؤن کورٹ میں پیش کیا جہاں سے اب اسے 18ماہ کمیونٹی آرڈر کا حکم سنا کر مقدمہ نمٹا دیا گیا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں: بیوی سے جھگڑا۔۔ظالم باپ  نے معصوم بچے کیساتھ  ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے 

مزیدخبریں