ایک ایسی تصویر جس نے سب کو رلا دیا۔۔ جانئے اس کےپیچھے کیا سٹوری ہے

Oct 24, 2021 | 11:10:AM
تصویر، انٹرنیشنل، مقابلہ،
کیپشن: انٹرنیشنل مقابلےمیں ایوراڈ جیتنے والی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک شام کے ایک ٹانگ والے باپ اور اس کے معذور لخت جگر کی دل کو چھو لینے والی تصویر نے انٹرنیشنل فوٹو مقابلے میں 2021 پکچر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

العریبہ کی ویب رپورٹ کےمطابق سیانا انٹرنیشل فوٹو مقابلے میں اس تصویر کا عنوان ’’زندگی کی مشکلات‘‘ تھا۔ یہ تصویر ترک فوٹو گرافر محمد اصلان نے شامی سرحد پر ریحانیہ میں لی تھی ، جس میں ایک باپ اور اس کے بیٹے کے درمیان ایک انسانی لمحے کی تصویر کشی کی گئی تھی ، جو بغیر اعضاء کے پیدا ہوا تھا۔ بچے کی معذوری کا سبب اس کی ماں کا شامی فوج کے کیمیائی ہتھیاروں سے ہونے والا حملہ تھا۔ اس حملے سے متاثر ہونے کے باعث وہ بے ہوش گئی تھی۔ اس کے بعد اس کا علاج کیا گیا مگر علاج کے دوران اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا کہ خاتون امید سے ہیں۔ خطرناک گیسوں سے حملے اور نا مناسب علاج کے نتیجے میں اس کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ معذور نکلا۔ اس کے دونوں ہاتھ اور پاؤں نہیں ہیں۔بچے مصطفیٰ کے والد منذر النزال نے الحدث چینل کو خصوصی بیان میں انکشاف کیا کہ وہ خان شیخون کی بمباری کے دوران زخمی ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں اس کا دایاں پاؤں کاٹ دیا گیا تھا۔ اس کے پیٹ اور کمر کے علاوہ جسم کے دوسرے حصوں پر بھی چوٹیں آئی تھیں۔انٹرویو میں النزال نے متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس کے بیٹے کے علاج اورمصنوعی اعضاء کی تنصیب میں مدد کریں تاکہ اس کا مستقبل محفوظ ہو اوراسے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سکول جانے کے قابل بنایا جا سکے۔اس نے بتایا کہ میرے دوسرے بچے صحت مند ہیں۔منذر النزال نے مزید کہا چوٹ سے پہلے وہ خود بھی زیر تعلیم تھا۔گریجوایشن کے بعد اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ اس نے بتایا کہ اب تک کسی امدادی یا طبی ادارے نے اس کے بچے کے علاج کے حوالے سے اس سے رابطہ نہیں کیا۔

النزال نے وضاحت کی کہ اس کے بیٹے مصطفیٰ کی ہڈیوں کو لمبا کرنے کے لیے آپریشن کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد اسے چلنے کے قابل بنانے کے لئے سمارٹ اعضاء کی ضرورت ہوگی۔ اس نے عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ وہ اکیلا اپنے بچے کا علاج نہیں کرا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنرکو زوردارتھپڑ پڑ گیا ،ویڈیو  وائرل ہوگئی