عالمی امن کیلئےہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں: آرمی چیف

Oct 24, 2021 | 11:54:AM
آئی ایس پی آر , اقوام متحدہ, آرمی چیف,پاکستان 
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کیلئے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں، پاک فوج امن کیلئے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی،بابائے قوم کے ویژن کے مطابق عالمی امن کیلئے ہمارا غیر متزلزل عزم واضح ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے 76 ویں عالمی دن پرنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے  آزمائش کی ہر گھڑی میں قربانیاں دی ہیں، امن کیلئے انسانیت کی خدمت کے حوالے سے نمایاں تاریخ ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے غیرمتزلزل عزم کی مثال ہیں،یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے دنیا بھر کے تقریباَ 28ممالک میں 2لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 48 مِشنز میں حصہ لیا۔ افواجِ پاکستان کی اقوامِ متحدہ کے ساتھ امن کے حوالے سے خدمات سر انجام دینے کی ایک نمایاں اور طویل تاریخ ہے۔ پاکستان نے 30 ستمبر1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی، یہ ایک نامور دور کا آغاز تھا جس کی تاریخ بے مثال ہے، پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز 1960ء میں ہوا۔ پاکستان نے کانگو میں اقوامِ متحدہ کے آپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا،اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں 160 سے زائد جوانوں بشمول 24افسروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی دیکھیں:ملکی صورتحال انتہائی نازک۔۔ترک صدر کا بڑا اعلان