موسم کروٹ لے چکا ۔۔ٹھنڈ شروع..آج بارش کہاں متوقع۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دارالحکومت اسلام آباد سمیت آج ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ ادھر صوبہ پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک ، چکوال، جہلم، خوشاب،جوہر آباد، منڈی بہاؤ الدین،حافظ آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا،گجرات، میانوالی،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ،شیخو پورہ، فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یار خان اورخان پور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چند مقامات پرموسلادھار بارش اورژالہ باری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چترال،دیر،سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ،پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی ،مردان،نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، کرم اوروزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، کوئٹہ، ژوب، زیارت اور لورالائی میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے،کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔