(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک حیران کن بات سامنے آئی جہاں14 سالہ لڑکا اپنی ماں کے ساتھ کمرے کی صفائی کر رہا تھا کہ ٹیلی ویژن فرش پر گرا اور اس سے زمین پرلگیں کچھ ٹائلیں ٹوٹ گئیں ،بچے نے جب ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں کو ہٹایا تو ایک پرانا کاغذ دکھائی دیا جو قدیم خط ثابت ہوا،ماں اور بیٹا کاغذی ٹکڑے کو دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے۔
غٖیر ملکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ خط 100 سال سے زیادہ پہلے لکھا گیاجو کہ ایک اچھے تعلق کا اشارہ دیتا ہے۔اس محبت بھرے خط میں ایک لڑکا اپنی فرینڈ سے کہتا ہے کہ تم جہاں رہو خوش رہو،
ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ اتنا واضح نہیں تھا ، اس لئے ماں اور بیٹا اسے پڑھ نہیں سکے اور فیس بک گروپ کو اس خط کو پوسٹ کرنے میں مدد کی درخواست کیلئے ارسال کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ملا۔۔بھوک سے ستائی لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ یقین کرنا مشکل