(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کو معیشت یا موجودہ حکومت میں سے ایک کو جننا ہوگا۔
شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کا ایک ایک منٹ پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا رہا ہے، انہوں نے کہا حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کا اعلان کیا مگر اشیا خور نوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔شہبازشریف نے حکومت سے سوال کیا کہ حکومت عوام اور پارلیمنٹ سے آئی ایم ایف کی شرائط کیوں چھپا رہی ہے، شرائط نہیں مانیں تو پھر مہنگائی کیوں ہوئی۔یہ حکومت عوام اور آئی ایم ایف دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو قبائل میں تنازع، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق