مالدیپ میں بھارتی فوج کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں ہزاروں افراد نے بھارتی فوج کیخلاف مظاہرے کئے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج کی موجود گی منظور نہیں بھارت کے ساتھ فوجی معاہدے منسوخ کئے جائیں ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے زیر اہتمام مظاہرہ پروگریسو پارٹی کے دفتر سے شروع ہوا جس میں مظاہرین نے شہر کی مرکزی سڑک پر مارچ کیا۔مظاہرین نے صدر ابراہیم محمد صالح، وزیر خارجہ، سپیکر پارلیمنٹ اور وزیر دفاع کو غدار قرار دیتے ہوئے مالدیپ سے بھارتی فوج ہٹانے اور بھارت کیساتھ فوجی معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:تکلیف راحت میں بدل سکتی ہے۔۔۔دلچسپ ویڈیو ضرور دیکھیں